یحییٰ سنوار آخر لمحات تک لڑتے رہے، اسرائیلی فوج نے ویڈیو جاری کر دی
اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے حال ہی میں منتخب ہوئے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل آخری لمحات کی ویڈیو ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورس نے غزہ کی ایک عمارت کے ملبے کے ڈھیر کے بیچوں بیچ سے ڈرون کی فوٹیج جاری کی ہے۔ ڈرون فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بم باری کے سبب تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے کے ڈھیر کے درمیان ایک شخص اکیلا شدید زخمی حالت میں موجود ہے،


