او آئی سی اور عرب لیگ کا غزہ محاصرہ ختم اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ
او آئی سی اور عرب لیگ رہنماؤں کا گروپ فوٹو سعودی عرب کے شہر ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق او آئی سی اور عرب لیگ نے غزہ کا محاصرہ ختم اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی قابض حکومت کی جارحیت، جنگی جرائم، غیر انسانی قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کے حق دفاع کو


