5 ماہ کا اذیت ناک ازدواجی تعلق لڑکی کی جان لے گیا، شوہر گرفتار
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالخلافہ لکھنؤ میں مرچنٹ نیوی آفیسر کی بیوی، شادی کے صرف پانچ ماہ بعد اپنے گھر میں مردہ پائی گئی جس کے نتیجے میں پولیس نے اس کے شوہر، انوراگ سنگھ کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ مدھو سنگھ کی شادی رواں سال 25 فروری کو انوراگ سنگھ سے ہوئی تھی جو کہ ہانگ کانگ میں واقع ایک شپ مینجمنٹ کمپنی میں سیکنڈ آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے۔ مدھو کے والد فتح بہادر سنگھ کے مطابق انوراگ نے شادی کے وقت 15 لاکھ روپے جہیز کا





