’ذہنی طور پر صحت مند صدر کی ضرورت ہے‘، امریکی عہدیدار کا جو بائیڈن کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
—فائل فوٹو امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا کے اٹارنی جنرل پیٹرک موریسی نے امریکی صدر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو ذہنی طور پر صحت مند صدر کی ضرورت ہے۔ پیٹرک موریسی نے امریکی نائب صدر کمالا ہیرس سے صدر جو بائیڈن کے خلاف 25ویں ترمیم استعمال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 81 سالہ امریکی صدر ضعیف ہیں، وہ جسمانی اور ذہنی طور پر اپنے فرائض ادا کرنے کے قابل نہیں۔ پیٹرک موریسی نے کمالا ہیرس پر زور دیا ہے کہ وہ اسمبلی میں 25 ویں ترمیم کے استعمال کا


