امریکا کے 6 جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی تیاری کا آغاز، پہلی پرواز کب تک متوقع؟
گرافک: یو ایس ایئرفورس امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ’سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے F-47‘ کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028ء تک متوقع ہے۔ یہ اعلان چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں اپنی نئی جنگی مشینری کی نمائش کے 3 ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے’ایئر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس‘ کے دوران امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلون نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے F-47 کے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارہ ’نیکسٹ جنریشن




