بچوں سے جنسی زیادتی کی لائیو اسٹریمنگ کو روکنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر کام کرنا ہوگا، یوروپول
یورو پول نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن ذرائع سے معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی لائیو اسٹریمنگ اب ایک بڑھتا ہوا خطرناک کاروبار ہے۔ جس کی روک تھام اور اس گندی جنسی درندگی کے بنانے والے اور پھر دنیا بھر میں اس کے خریداروں کے پکڑ کیلئے بین الاقوامی سطح پر کام کرنا ہوگا۔ یہ بات اس کاروبار کی روک تھام کیلئے مختلف ممالک پر مشتمل تفیش کاروں کے یورو پول ہیڈ کوارٹرز دی ہیگ میں منعقد ہونے والے ایک ہفتے پر مشتمل خصوصی سیشن کے شرکاء کو بتائی گئی۔ یور وپول کے مطابق آسٹریا، بیلجیئم، فرانس،


