پسند کی شادی کرنیوالے شخص نے بیوی کو قتل کرنے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی
فوٹو: بھارتی میڈیا بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں پسند کی شادی کرنے والے شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد تھانے جا کر روتے ہوئے گرفتاری دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ نوجوان سچن کانپور کے مہاراج پور تھانے میں ہفتے کی صبح پہنچا اور پولیس افسر کو مخاطب کرنے کے بعد روتے ہوئے کہا کہ سر میں نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا ہے، اس کی لاش گھر میں کمبل میں لپٹی پڑی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ بیوی کے قتل کے بعد وہ تقریباً








