یوم سیاہ پر بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے بھرپور انداز میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں آج 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے دن کو یوم سیاہ مناتے ہوئے بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو نے کیا تھا جس میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دیگر ہمدردوں اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی۔ واضح رہے کہ بھارتی افواج نے 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کرلیا تھا جسے آج


