اسلامی اندولن بنگلادیش، جماعت اسلامی کے انتخابی اتحاد سے علیحدہ ہوگئی، آزاد حیثیت میں حصہ لینے کا فیصلہ
بنگلادیش اسلامک موومنٹ، اسلامی اندولن بنگلادیش نے جماعت اسلامی کی قیادت میں بننے والے انتخابی اتحاد میں شامل نہ ہونے اور 13ویں پارلیمانی انتخابات آزاد حیثیت میں لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلامی اندولن بنگلادیش کے ترجمان غازی عطا الرحمان نے ڈھاکہ کے پرانا پلٹن میں واقع جماعت کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کی پارٹی 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں 268 حلقوں سے آزاد حیثیت میں حصہ لے گی۔ غازی عطا الرحمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ اسلامی اندولن کے امیر اور چرمونائی پیر مفتی سید محمد رضوان کریم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ انہوں



