استنبول میں فلسطین کے حق میں تاریخ ساز عوامی مظاہرہ، پانچ لاکھ سے زائد افراد شریک
ترک رہنما بلال اردوان مظاہرین سے خطاب کر رہے ہیں۔ نئے سال کی پہلی صبح استنبول نے ایک بار پھر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ فلسطین محض ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ ترک عوام کے اجتماعی ضمیر کا حصہ ہے۔ شدید سرد موسم کے باوجود 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد غزہ میں اسرائیلی حملوں اور انسانی المیے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، جس نے استنبول کو فلسطین کے حق میں ہونے والے حالیہ برسوں کے سب سے بڑے عوامی مظاہرے کا مرکز بنا دیا۔ یہ احتجاج ’’ہم دبنے والے نہیں، ہم خاموش نہیں، ہم فلسطین کو











