September 29, 2021
ذرا سوچئیے
زندگی میں کسی بھی اہم موڑ پر فیصلہ کرنا مقصود ہو تو انسان اس فیصلے کے بارے میں سینکڑوں دفعہ اپنے ذہن میں مختلف پہلوؤں کی صورت میں مجموعی طور پر سوچ بچار کرتا ہے۔ وہ اپنی سوچ کو اس لیے اہمیت دیتا ہے کہ گہری دلچسپی میں کیے گئے فیصلوں کے اثرات دیرپا تک ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ ایک کامیاب انسان کی کامیابی کے پیچھے اس کی مثبت سوچ کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اور ایک ناکام شخص کی ناکامی کے پیچھے اسکی صحبت اور تربیت کا بہت زیادہ فقدان ہوتا ہے کیونکہ اس شخص



