جہیز ایک ناسور
لفظ جہیز “عربی زبان کا لفظ ھے جس کے معنی ہیں” سامان جہیز ایک ناسور ھے جو معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل چکا ھے یہ ایک ایسی لعنت ھے جس نے لاکھوں، بہن، بیٹیوں کی زندگی اجیرن کردی ھے یہ ایک ایسی قبیح رسم ھے جس سے غریب والدین اور انکی بیٹیاں زندہ درگور ہورہے ہیں اور اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کوئی فرشتہ صفت انسان اس لعنت سے پاک صرف دو جوڑے کپڑوں میں ان کی لخت جگر کو قبول کرلے، ہمارے اسلامی معاشرے میں جو رسوم و رواج سرایت کرچکے ہیں اور اپنے قدم مضبوطی سے



