حکومت پاکستان کے سفیر برائے لارج انوسٹمنٹ ذیشان شاہ امریکہ کے خصوصی دورے پر ہیں جس میں وہ امریکہ کی مختلف ریاستوں کا دورہ کر کے پاکستانی بزنس مینوں کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات اور سمینارز میں شرکت کر رہے ہیں.
انہوں نے اوپن سلی کون ویلی کے زیراہتمام
Santa Clara conversation center
میں اوپن فورم 2022 میں خصوصی شرکت کی جس میں امریکہ بھر سے مخلف کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے فنڈ اور آفات کی روک تھام سے مختلف سیشن میں خصوصی شرکت کئ جس سے اوپن فورم کے جنید قریشی ، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان, ہم سرمایہ کاری گروپ کے درید قریشی, نوید شیروانی، یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کنول بخاری اور دیگر نے خطاب کیا.
ذیشان شاہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے مختلف سرمایہ کاری کے گروپس سے خطاب کیا اور خصوصی گفگتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان آنے والے وقت میں اکنامک پاور ہوگا.
ذیشان شاہ نے کنول بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر ہو ایس ایڈ سے خصوصی ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور دیکر اہمُ موضوعات پر گفتگو کی.
ذیشان شاہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دورہ امریکہ سے ان کو اہم سرمایہ کار گروپس سے میٹنگ ہوئ ہیں.


