FeaturedNewsPakistanاردو

دی بینک آف پنجاب مری کے عملے کا کسٹمرز کے ساتھ انتہائی برا رویہ

مری: دی بینک آف پنجاب مری (برانچ کوڈ 0745) کے عملے کا کسٹمرز کے ساتھ انتہائی برا رویہ۔

تفصیلات کے مطابق، برانچ کے تمام ملازمین بہت ہی برے لہجے سے کسٹمرز کے ساتھ بات کرتے ہیں. ایک کسٹمر نے بتایا کہ چیک کیش اور ڈپازٹ کروانے کے لیے کھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے ‏جبکہ عملہ گپ شپ میں مصروف رہتا ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جب بینک میں پیسے جمع کروانے جاتے ہے تو کیشیر دس اور بیس روپے کے نوٹ لینے سے انکار کر دیتا ہیں.

اکثر کسٹمرز کے ساتھ بات لڑائی جھگڑے تک بھی پہنچ جاتی ہے ‏جبکہ مینیجر یہ سارا تماشہ بیٹھ کر دیکھ رہا ہوتا ہے. کسٹمر کا مزید کہنا تھا کہ بینک ملازم میں سے ایک خاتون ملازم کا رویہ بھی بہت برا ہے.

کسٹمرز کا کہنا تھا کہ بینک کو چاہیے کہ اپنے سٹاف کی تربیت کرئے اور کسٹمر کو سہولت فراہم کرئے۔

Raja Furqan Ahmed

Raja Furqan Ahmed is the News Editor of The Pakistan Daily.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button