گورنر فلوریڈا نے کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز و اخوان کو دہشتگرد قرار دیدیا
گورنر فلوریڈا رون ڈی سانتس—فائل فوٹو امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانتس نے پیر کے روز ایک ایسا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا ہے جس نے امریکا بھر میں مسلمانوں، سول رائٹس تنظیموں اور ماہرینِ قانون کے درمیان شدید بے چینی اور تنازع کو جنم دیا ہے۔ اس حکم نامے میں امریکا کی سب سے بڑی مسلمان سول رائٹس اور ایڈووکیسی تنظیم، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) اور اخوان المسلمون کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدام ٹھیک ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے جب ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بھی اسی طرح





