ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کے ’’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘‘ سے دستبردار ہو رہے ہیں، برطانوی اخبار
برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کے “ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی” سے دستبردار ہورہے ہیں۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ اور قریبی ساتھیوں کو بتایا کہ ایلون مسک اپنی سرکاری ذمہ داری سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی جلد ہی دوبارہ کاروباری دنیا میں واپس جا رہے ہیں۔ اس فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ اور مسک کے درمیان باہمی اتفاق سے ہوا، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اب



