بھارت کا شمال مشرقی سرحد پر طویل ریلوے لائن کا منصوبہ، چین سے کشیدگی کا خدشہ
تصویر سوشل میڈیا۔ بھارت نے اپنی شمال مشرقی سرحد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑے ریلوے انفرااسٹرکچر منصوبے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد دور دراز علاقوں تک رسائی کو بہتر بنانا، لاجسٹکس کو تیز کرنا اور پڑوسی ملک چین کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی ممکنہ بگاڑ کی صورت میں فوجی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس منصوبے کے تحت چین، بنگلہ دیش، میانمار اور بھوٹان کی سرحد سے متصل دور دراز علاقوں کو ملانے کے لیے 500 کلومیٹر (تقریباً 310 میل)





