چیف آف اسٹاف کے سخت بیانات، ایلون مسک اور جے ڈی وینس پر سنگین الزامات
—فائل فوٹو وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز کے حالیہ حیران کُن بیانات نے امریکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ سوزی وائلز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے سے متعلق کئی سخت اور متنازع باتیں کیں ہیں جن میں ایلون مسک، نائب صدر جے ڈی وینس، بجٹ سربراہ رُس ووٹ اور اٹارنی جنرل پام بونڈی شامل ہیں۔ سوزی وائلز نے دعویٰ کیا کہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک کیٹامین کے ’اعلانیہ‘ صارف ہیں تاہم اُنہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے پاس اس حوالے سے براہِ راست کوئی ٹھوس معلومات



