چیٹ بوٹ کو ’ڈرگ بڈی‘ بنانے والا نوجوان منشیات کی زیادتی سے ہلاک
فائل فوٹوز امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18 سالہ نوجوان مبینہ طور پر منشیات کے استعمال سے متعلق رہنمائی کےلیے اے آئی چیٹ بوٹ استعمال کرنے کے بعد اوورڈوز کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان سیم نیلسن کالج میں داخلے کی تیاری کر رہا تھا، اس کی والدہ لیلا ٹرنر اسکاٹ کے مطابق سیم نے چیٹ جی پی ٹی سے یہ سوال کیا تھا کہ نشہ آور اثر حاصل کرنے کے لیے اسے کراتوم (پودوں سے تیار کردہ درد کم کرنے والی دوا) کتنی مقدار میں استعمال کرنی چاہیے، جو امریکا میں عام طور پر اسموک شاپس اور گیس



