نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ کے ہمراہ نئے گھر میں انٹری
تصویر:بین الاقوامی میڈیا نیو یارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی اور ان کی اہلیہ راما دواجی باضابطہ طور پر میئر کی سرکاری رہائش گاہ گریس مینشن منتقل ہو گئے۔ 34 سالہ میئر ظہران ممدانی نے اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے کا اعلان اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، جہاں انہوں نے گریس مینشن کو ’عوام کا گھر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت ہمیشہ نیو یارک کے عوام سے تعلق رکھے گی۔ اپنی پوسٹ میں ممدانی نے لکھا کہ راما اور میں خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ ہم بھی دیگر نیو یارکرز کی طرح شہر




