یحییٰ سنوار نے آخری لمحات میں دنیا کو نیتن یاہو کی ناکامی کی تصویر دکھا دی
یحییٰ سنوار: فوٹو اے ایف پی فلسطینی رہنما کا کہنا ہے کہ حماس کے سیاسی رہنما یحییٰ سنوار نے زندگی کے آخری لمحات میں دنیا کو نیتن یاہو کی ناکامی کی تصویر دکھا دی۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قومی تحریک کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم “فتح کی تصویر” چاہتا تھا، مگر یحییٰ سنوار نے اپنی زندگی کے آخری لمحے میں “دنیا کو نیتن یاہو کی ناکامی کی تصویر دی۔” اپنے بیان میں فلسطینی رہنما نے کہا کہ اسرائیل نے سنوار کے بارے میں جو تمام جھوٹ پھیلائے تھے وہ بےنقاب ہو گئے


