رائٹرز صحافیوں کے قتل کو سہارا دے رہا ہے:فوٹو جرنلسٹ ویلری زنک مستعفی، پریس کارڈ توڑ دیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا کینیڈین فوٹو جرنلسٹ ویلری زنک نے 8 برس تک رائٹرز سے وابستہ رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ادارے کی غزہ پر رپورٹنگ صحافیوں سے غداری ہے اور یہ رویہ درجنوں فلسطینی صحافیوں کے قتل کو جواز اور سہارا فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ ویلری زنک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ اب میرے لیے رائٹرز سے تعلق برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا، کیونکہ یہ ادارہ غزہ میں صحافیوں کے منظم قتل کو جواز فراہم کرنے اور اسے ممکن بنانے میں کردار ادا کر رہا



