حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے، اسرائیل کا دعویٰ
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ پہلے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ یحییٰ سنوار کو شہید کر دیا گیا ہے۔ بعد میں کہا کہ بمباری میں شہید فلسطینی شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔ خود حماس نے بھی ابھی تک یحییٰ سنوار کی شہادت سے متعلق بیان جاری نہیں کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور پینٹاگون کو یحییٰ سنوار کی ممکنہ شہادت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا تھا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت


