کرشمہ کپور کے بچوں کا سنگین الزام، سنجے کی دوسری بیوی کیخلاف عدالت سے فوجداری کارروائی کا مطالبہ
–فائل فوٹوز بھارتی معروف کاروباری شخصیت اور اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق آنجہانی شوہر سنجے کپور کی وصیت کا معاملہ مزید سنگین ہوگیا ہے۔ اداکارہ کرشمہ کپور کے بچوں سمائرا اور کیان کپور اپنے والد کی تیسری اہلیہ پریا کپور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت سے اِن کے خلاف فوجداری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سمائرا اور کیان نے دہلی ہائی کورٹ میں پریا کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست جمع کروائی ہے، اس مطالبے کے بعد معاملہ دیوانی مقدمے سے نکل کر فوجداری کیس بن سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ اور سنجے کے بچوں کا




