امریکی سینیٹر مارک کیلی کا وزارتِ دفاع کیخلاف مقدمہ، آزادانہ اظہارِ رائے کی خلاف ورزی کا الزام
—فائل فوٹو امریکی سینیٹر مارک کیلی نے امریکی وزارتِ دفاع اور اس کے سیکریٹری پیٹ ہیگستھ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹر کیلی نے وزارتِ دفاع پر الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے خلاف ’انتقامی اور سزا دینے والی کارروائیاں‘ کیں جو ان کے آئینی حقِ آزادی اظہارِ رائے کی خلاف ورزی ہے۔ یہ مقدمہ پیر کے روز واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا جس میں امریکی بحریہ اور اس کے سیکریٹری جان فیلن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی




