منی سوٹا میں امیگریشن حکام کا چھاپہ، خاتون کو گولی مار دی
امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے ریاست منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا ہے، ہلاک خاتون کی شناخت سینتیس برس کی رینی نکول گُڈ کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعہ رہائشی علاقے میں پیش آیا جہاں غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف آپریشن کی مخالفت میں بڑے پیمانےپر احتجاج کیا جارہا تھا۔ واقعے کی منظر عام پر آئی ویڈیو کے مطاق حکام نے ایک گاڑی کو روکا، اہلکار اسکی جانب بڑھتے ہیں، اس دوران گاڑی تھوڑا پیچھے ہوتی ہے اور پھر تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہے، اچانک سامنے












