اقوامِ متحدہ کی امداد کی تقسیم کے بعد اسرائیلی فورسز کا حملہ
— فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے فوراً بعد اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کی پناہ گاہوں پر حملہ کر دیا۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ روزِ اوّل کی طرح اب بھی جاری ہے، گزشتہ شب کے اختتام تک اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 64 جبکہ لبنان میں 28 ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ شمالی غزہ میں محصور فلسطینیوں کی امداد کے لیے صرف ایک امدادی مشن کو جانے کی اجازت دی۔ اقوامِ متحدہ


