خاتون پر تیزاب حملے کا ڈرامائی موڑ، بیٹی اور والد کا انتقام کیلئے رچایا گیا ڈرامہ نکلا
کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا بھارتی دارالحکومت دہلی میں دو روز قبل 20 سالہ لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا کئی دنوں تک پیچھا کرنے والے لڑکے نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اِسے تیزاب گردی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس دعوے کا ڈرامائی موڑ پر انجام ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ لڑکی کا یہ دعویٰ صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران ہی مکمل طور جھوٹ ثابت ہو گیا۔ خاتون کے مفرور والد کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیزاب گردی کا شکار ہونے کا دعویٰ کرنے والی



