February 2, 2025
کرم میں پائدار امن کی بحالی کے لئے اسلام اباد میں جرگہ
اسلام اباد: خیبر پختونخوا کے قبایلی ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اسلام اباد میں جرگہ ہوا ہے جس میں شرکاء نے چار ماہ سے بند پاراچنار اور پشاور کے درمیان سڑک کھولنے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے یکم جنوری کو کوہاٹ میں ہونے والے امن معاہدہ کے نفاذ میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا اور معاہدے کے بعد کئی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ جرگہ کے شرکاء اس پر متفق تھے کہ کرم ضلع میں شیعہ اور سنی کی کوئی لڑائی نہیں بلکہ کچھ عناصر کرم کے لوگوں کو لڑانے کی کوشش کرتے






