May 26, 2022
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 30 روپے لیٹر مہنگا کردیا ہے۔ مہنگائی کے مارے لوگوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔ پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا، اضافے کے بعد پٹرول 179 روپے 86 پیسے فی لٹر ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل


