سعودی عرب کا عظیم ترین پروجیکٹ ’نیوم‘ غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز
نیوم – دی لائن، کی تعمیر کیلیے سرکاری سبسڈی کے علاوہ نجی شعبہ جات سے بھی فنڈنگ حاصل کی جائے گی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ڈریم پراجیکٹ اسمارٹ سٹی ’نیوم ‘، ابھی زیر تعمیر ہے لیکن اس نے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خوابوں کا شہر 90 لاکھ مکینوں کا مسکن ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت تمام سہولتوں سے آراستہ دو فلک بوس پروجیکٹس’دی لائن‘ اور ’مرر لائن‘ریگستان اور پہاڑی علاقوں میں قائم کیے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل پراپرٹی کنسلٹنسی نائٹ


