نیویارک سٹی میں ہزاروں نرسز کی تاریخی ہڑتال
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا امریکی شہر نیویارک سٹی میں تقریباً 15 ہزار نرسز نے بہتر کام کے لیے بہترین حالات مہیہ کرنے کے مطالبے پر ہڑتال شروع کردی جو شہر کی تاریخ میں نرسز کی سب سے بڑی ہڑتال قرار دی جا رہی ہے۔ ہڑتال پیر کی صبح اس وقت شروع ہوئی جب تین بڑے نجی اسپتالوں کی حکومتی نظام کے ساتھ معاہدے کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ نیویارک اسٹیٹ نرسنگ ایسوسی ایشن کے مطابق اسپتال انتظامیہ محفوظ اور میرٹ پر اسٹاف بھرتی کرنے، نرسوں کو ملنے والے صحت کے فوائد اور کام کی جگہ پر تشدد سے تحفظ












