سانحہ جناح ہاؤس کی چشم کشا رپورٹ۔ سئنیر صحافی قمرالزمان بھٹی کے قلم سے
آج میں اپنے صحافتی زندگی میں بطور رپورٹر جس سب سے بڑی خبر اور ایونٹ کو رپورٹ کی صورت میں منظر نامے کے طور پر ڈھالنے لگا ہوں وہ 9 مئی 2023 کو پیش آنے والا واقعہ ہے۔ لبرٹی چوک سے جناح ہائوس ( لاہور کینٹ ) تک جو ردعمل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہوا وہ کچھ اس طرح ہے۔ تمام میڈیا رپورٹرز کی طرح مجھے بھی یہ اطلاع ملی کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف فوری احتجاج کے لئے پی ٹی آئی کے


