جو بائیڈن نے دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ لاپرواہی اور اَنا کے سبب لیا: کمالا ہیرس کا انکشاف
—فائل فوٹو امریکی سابق نائب صدر کمالا ہیرس نے اپنی نئی کتاب ’107 ڈیز‘ میں اعتراف کیا ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن نے 2024ء میں دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ دراَصل ’لاپرواہی‘ اور ’اَنا‘ کے سبب کیا تھا۔ کمالا ہیرس کی کتاب 107 ڈیز کا ایک اقتباس امریکی جریدے ’دی اٹلانٹک‘ میں شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ جب 81 سالہ جو بائیڈن کی انتخابی مہم جاری رکھنے پر سوالات اُٹھ رہے تھے تو اُنہوں نے اور دیگر ڈیموکریٹس نے یہ فیصلہ جوبائیڈن اور خاتونِ اول جِل بائیڈن پر چھوڑ دیا تھا۔ کمالا ہیرس






