February 11, 2021
پی ڈی ایم کی طرف سے سرکاری ملازمین کی زبانی کلامی سپورٹ
کل پورا دن وفاقی دارلحکومت میں اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرتے سرکاری ملازمین پر بدترین تشدد ہوتا رہا۔ احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے گئے، ڈنڈے اور لاٹھیاں ماری گئی اور ان کو گرفتار بھی کیا گیا ۔ یہ سب کچھ ہوتا رہا اور عوام کے حقوق اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے والی پی ڈی ایم صرف سوشل میڈیا پر بیانات جاری کر کے اس کی مذمت کرتی رہی۔ پی ڈی ایم کے کسی بھی لیڈر کو اتنی توفیق نہ ہوئی کے احتجاجی دھرنے میں جا کر مظاہرین سے اظہار یکجہتی کریں۔


