انتھونی البانیز، پہلے آسٹریلوی وزیر اعظم جنہوں نے عہدے پر فائز رہتے ہوئے منگنی کرلی
—- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز اپنی گرل فرینڈ جوڈی ہیڈن سے منگنی کرکے پہلے وزیر اعظم بن گئے جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ روز 60 سالہ انتھونی البانیز نے مختلف پوسٹ شیئر کرکے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ پہلے انہوں نے اپنی اور جوڈی ہیڈن کی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ ہی صارفین کو بتایا کہ جوڈی ہیڈن نے شادی کے لیے ہاں کر دی ہے۔ بعدازاں انہوں نے ایک اور پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے ایک مختصر


