غیر مرئی جنگ چھڑ چکی ہے، برازیلین نجومی کا دعویٰ
برازیلن علم نجوم ایتھوس سلومی — فائل فوٹو عالمی وباء کوویڈ 19 کی پیش گوئی کرنے والے برازیلین علم نجوم کے ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر مرئی جنگ چھڑ چکی ہے، جلد تیسری جنگِ عظیم شروع ہونے والی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ایتھوس سلومی نامی نجومی نے آنے والے عالمی بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات تیسری جنگِ عظیم کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 38 سالہ ایتھوس سلومی کو موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ بھی کہا جاتا ہے، جن



