ایکسپو جاپان 2025ء میں پاکستان کے پنک سالٹ کا چرچا، ہزاروں افراد کا اسٹال پر ہجوم
جنگ فوٹو جاپان کے تاریخی اور ثقافتی شہر اوساکا میں جاری عالمی نمائش ایکسپو جاپان 2025ء بھرپور کامیابی کے ساتھ جاری ہے جہاں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک نے اپنی ثقافت، معاشی وژن اور اختراعات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے اسٹالز قائم کیے ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان کی جانب سے بھی ایک خوبصورت، مختصر مگر جامع اسٹال لگایا گیا ہے جو روزانہ ہزاروں غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ پاکستان کے اسٹال کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نمایاں کیا گیا قدرتی خزانہ ’پنک ہمالین سالٹ‘ ہے جسے دنیا



