بھارت میں دماغی بخار پھیلنے لگا، پراسرار بیماری سے 14بچے ہلاک
—فائل فوٹو بھارتی ریاست مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے اسپتالوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 15 سال سے کم عمر کے کم از کم 14 بچے پُر اِسرار بیماری کے سبب دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کی وجہ غالباً ایکیوٹ اِنسیفلائٹس سنڈروم (AES) ہے، اس بیماری میں دماغ اچانک سوجن کا شکار ہو کر کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ بھارتی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب متاثرہ بچے اسپتال لائے گئے تو اِنہیں بہت تیز بخار تھا، لیکن چند گھنٹوں کے اندر ہی اِن کی حالت بگڑ گئی



