Friday, September 11, 2026 · Petrol Rs 370.8 · USD/PKR 277.50 · Gold Rs 462936/tola
Breaking
Petrol Passes Rs370 in Fourth Straight Daily Increase LHC Suspends Order Sending Afghan Medical Students Home Twin Cities Plan 15,000 Police and 1,000 Containers for Sept 27 Putin and Xi in Delhi for BRICS Summit Shadowed by War Gilgit-Baltistan Auctions Hunting Permits for 117 Animals Search for Paraglider Missing Over Chitral Enters Second Day Sindh to Seek Cabinet Approval for 500 Electric Buses Zardari and Shehbaz Mark Quaid’s 78th Death Anniversary Industry Asks Government to Drop Daily Fuel Pricing Hasina’s Daughter Resigns as WHO Regional Director US Lawmakers Push AI Rules After Researchers’ Extinction Warning No Lag Cyber Agency Questions Rizwan and Imam Over Dressing Room Leaks FO Says No Military Response Discussed Under Makkah Pact KSE-100 Sheds 3,079 Points as Brent Passes $100 Maryam Nawaz’s Daughter Mahnoor to Marry on Saturday Senate Panel Orders FIR Over PIMS Fire That Killed 14 Babies Shehbaz to Press US-Iran Peace Effort at UN on 25 September ECP Bars Three Ex-MNAs Over Undeclared Asset Statements Trump Offers Americans $5,000 If Republicans Hold Congress
اردو

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بڑے بیٹے کے کالج میں غنڈہ گردی کا شکار بننے کے خدشے سے پریشان

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بڑے بیٹے کے کالج میں غنڈہ گردی کا شکار بننے کے خدشے سے پریشان
---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ، مستقبل کے بادشاہ، شہزادہ ولیم اور شہزادی آف ویلز، کیٹ مڈلٹن کے درمیان تنازع کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے درمیان اپنے بڑے بیٹے پرنس جارج کی زندگی کے ایک بڑے فیصلے پر بحث ہوئی ہے۔

’فاکس نیوز ڈیجیٹل‘ کے مطابق شاہی ماہرین نے شہزادے اور شہزادی آف ویلز کے درمیان بحث کی وجہ ان کے بڑے بیٹے پرنس جارج کی آئندہ تعلیم اور مستقبل سے متعلق لاحق خدشات کو قرار دیا ہے۔

شاہی خاندان کے معاملات کی ماہر ہیلینا چارڈ نے کہا ہے کہ یہ باتیں برسوں سے گردش کر رہی ہیں، مبینہ طور پر شہزادہ اور شہزادی برسوں سے اس فیصلے پر بحث  و مباحثہ کر رہے ہیں کہ شہزادہ جارج اگلے موسمِ خزاں میں کس اسکول میں جائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ پرنس ولیم اور پرنسس کیٹ کے درمیان تصادم شاہی خاندان میں برسوں سے جاری ’سخت اسکولنگ‘ کے سبب ہوا ہے۔

ہیلینا نے دعویٰ کیا ہے کہ کنگ چارلس بھی ’گورڈنسٹون اسکول’ میں بہت ناخوش تھے، ایٹن کالج بھی شہزادہ ہیری کے لیے موزوں نہیں تھا، یہاں تک کہ شہزادی کیتھرین (کیٹ مڈلٹن) کو بھی ایک سیکنڈری اسکول میں غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہیلینا چارڈ کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ شہزادہ اور شہزادی پرنس جارج کے لیے بہترین اسکلولنگ کے لیے پُرعزم ہیں اور ان کے پاس تمام اسکولوں کا آپشن  موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ولیم اور کیٹ کے درمیان پریسٹیجس آل بوائز اسکول، ایٹن کالج اور مارلبورو کالج کے انتخاب سے متعق بحث ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ شہزادی کیٹ کا انتخاب مارلبورو کالج ہے جہاں ان کے تینوں بہن بھائیوں نے تعلیم حاصل کی تھی۔

دوسری جانب ایٹن کالج مقام اور سیکیورٹی کے لحاظ سے بہتر ہے، یہ ونڈسر میں ان کے کاٹیج کے قریب ہے، کالج ونڈسر سیکیورٹی کوریڈور میں واقع ہے اور مالی طور پر بہترین ہے۔

شاہی ماہر ایان پیلہم ٹرنر نے دعویٰ کیا ہے کہ کیٹ مڈلٹن صرف یہ چاہتی ہیں کہ پرنس جارج کو اس طرح کی غنڈہ گردی کا سامنا نہ کرنا پڑے جس طرح انہیں کرنا پڑا جبکہ پرنس ولیم اپنے بڑے بیٹے جارج کو ایٹن کالج بھیج کر روایتی تعلیم کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پرنس ولیم اور پرنس ہیری نے بھی ایٹن کالج سے ہی تعلیم حاصل کی ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شہزادے اور شہزادی آف ویلز جن میں شہزادی شارلٹ اور پرنس لوئس بھی شریک ہیں، مبینہ طور پر پرنس جارج کے لیے لندن کے کئی اسکولوں کا دورہ کر چکے ہیں۔



a href=”https://jang.com.pk/news/1461463″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com