لودھراں: انجمن تاجران کی ٹریڈ یونین ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے صدر ملک عابد رشید بھٹی نے حاجی منظور احمد کریانہ سٹور و دیگر کے ہمراہ پریس کلب لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین الیکشن کمیشن مرکزی انجمن تاجران نے ہماری ٹریڈ کے انتخابات نا کروا کرغیر آئینی اور غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا ہے ۔میرے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لگا کر مسترد کر دیئے جبکہ مد مقابل امیدوار کے کاغذات بھی نامکمل تھے جن کو چیئرمین الیکشن کمیشن ملک سعید نے منظور کر کے جانبداری کا ثبوت دیا۔میں نے چیئرمین الیکشن کمیشن کوتحریری طور پردرخواست دی کہ میں یونین کے الیکشن میں پہلی دفعہ حصہ لے رہا ہوں
میری اپیل پر سماعت نہ کر کے یکطرفہ فیصلہ غیر متعلقہ شخص جوکہ مبینہ طور مد پیر مقابل امیدوارکے قریبی رشتہ دار سے تحریر کروایا اور مد مقابل امیدوار کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔ ۔دوسرے نمبر پرونجارے المعروف بھٹی والی گلی کے چار کریانہ سٹور کے دکانداروں کے ووٹ اس وجہ سے کینسل کر دیئے کہ وہ ہمارے آئین کے مطابق ہماری ڈومین میں نہیں آتے مگر اسی گلی کے ڈسٹری بیوٹر امیدوار برائے صدر خواجہ سعیدکے کاغذات منظور کرتے ہوئے کامیاب قرار دے دیا جوکہ میرے ساتھ نا انصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین الیکشن کمیشن ملک سعید غیر آئینی اور جانبدارانہ فیصلوں کی وجہ سے صادق اور امین نہیں رہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹریڈ کے الیکشن کروائے بغیر مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی الیکشن کروانا بھی غیر آئینی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے چیئرمین الیکشن کمیشن ملک سعید کو ہٹا کر ایماندارچیئرمین الیکشن کمیشن نامزد کر کے ہماری ٹریڈ کے پر امن اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔