FeaturedNewsPakistanاردو

پیرا شوٹر صحافی اور پیرا شوٹر سیاستدانوں نے سیاست اور صحافت خطرے میں ڈال دی

پاکستان میں 9 مئی کے سانحہ کے بعد آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے موضوع پر مقامی میڈیا گروپ لیڈر کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین میں سینئر صحافی اور تجزیہ نگار امتیاز عالم ، ایاز امیر ، انسانی حقوق کمیشن کی چیئرپرسن اور ممتاز قانون دان حنا جیلانی ،لاہور ہائی کورٹ کی سیکرٹری سیدہ صباحت رضوی ۔ سابق صدر عابد ساقی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری راجہ ذولقرنین ،سینئر صحافی طاہر ملک ،سی پی این ایس کے سابق صدر کاظم ملک ، صحافی و تجزیہ نگار عمران شفقت ، سابق صدر لاہور پریس کلب محسن گورایہ اور سیمنار کے میزبان علی احمد ڈھلوں نے خطاب کیا۔

مقررین نے آزادی صحافت اور آزادی اظہار  کے لئے مشکلات کا کافی حد تک ذمہ دار ایک دوسرے کو نہ سننے ،مخالف نکتہ نظر برداشت نہ کرنے ، ڈائیلاگ کا راستہ بند ہونے کو بھی قرار دیا  جبکہ ملک میں اپنی مرضی کی حکومت سازی اور اس کے لئے من مرضی کے الیکشن نتائج سازی  بھی اس  بحران کہ ذمہ دار قرار دی گئی ۔ انسانی حقوق کمیشن کی چیئرپرسن حنا جیلانی اپنے خطاب کا آغاز اس پر عزم جملہ سے کیا کہ وہ ریاست پاکستان کی سالمیت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتیں ۔ باقی اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس کا پس منظر  فاشسٹ رویہ ہے ۔انہوں نے 2018 کے الیکشن کے من مرضی نتائج کو بھی اس کا ذمہ دار قرار دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب یہ الیکشن ہو رہے تھے اور جس طریقہ سے ہو رہے تھے اس وقت انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین آئی اے رحمان اور میرا ماننا تھا کہ یہ الیکشن پراسیس ڈرٹی ہے اور اس سے جمہوریت کو کوئی فائزہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے دی پاکستان ڈیلی سے بھی اس بارے میں گفتگو کی۔

سیمینار سے خطاب میں معروف وی لوگر عمران شفقت کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری آزادی سلب کرنے کا ذمہ دار گزشتہ سال کا سابق وزیراعظم ہے جس کے رویہ ہے ۔انہوں نے عمران ریاض کی گمشدگی پر بھی لب کشائی کی اور کہا کہ بطور صحافی مجھ سمیت کافی لوگوں کو اعتراض اور تحفظات ہو سکتے ہیں لیکن ایک شہری کے طور پر ان کے بنیادی حقوق ہیں جس میں آزادی اظہار شامل ہے ۔ عمران شفقت نے اپنی تقریر اس جملے پر کی کہ اس وقت آزادی صحافت پیرا شوٹر صحافیوں اور جمہوریت پیرا شوٹر سیاستدانوں کے ہاتھوں خطرے سے دو چار ہے۔

Qamar Zaman Bhatti

Special Correspondent The Pakistan Daily. President Punjab Union of Journalists (PUJ).

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button