
30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع لودھراں کی 5 نشستوں پی پی 224 لودھراں 1پی پی 225 لودھراں 2 پی پی 226 لودھراں 3 پی پی 227 لودھراں 4 اور پی پی 228 لودھراں 5 کے لیے کل 134 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جن میں سے 82 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس جمع کروادئیے ہیں.
پی پی 227 میں کل 18امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سابق ایم پی اے محمد صدیق خان بلوچ ان کے صاحبزادے محمد زبیر بلوچ اور محمد عمیر بلوچ ،سابق ایم این اے نواب امان اللہ خان، مہراشرف سیال، ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری، الله ڈتہ، محمد صدیق، محمد اشرف، ملک شاہ نواز، محمد منیم جھنڈیر،ارشاد عباس گھلو، محمد شہزاد اختر ، شہزاد انور، عفت طاہرہ سومرو، عمیر مصطفی، غلام مصطفی اور محمد اعجاز شامل ہیں جبکہ پی پی 228 میں کل 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں سابق اراکین صوبائی اسمبلی سید محمد رفیع الدین بخاری، احمد خان بلوچ، نذیر احمد خان بلوچ،کیپٹن ریٹائرڈ عزت جاوید خان، زین زبیر خان، محسن اصغر، عامر سہیل،سید ارشد علی شاہ، محمد لقمان، محمد محسن طفیل، خضر اقبال، مرید حسین، شاہ نواز اور محمد ناصر شامل ہیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عدنان ظفر کے مطابق آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کے بعد کل 16مارچ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے 17 مارچ کو امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی جائے گی 22 مارچ کو ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 27 مارچ تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی ایپلیٹ ٹریبونل 3 اپریل تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات پر فیصلہ کرے گا
4 اپریل کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹ آویزاں کی جائے گی 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کی جائے گی 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 30 اپریل کو ہوگی ۔