Saturday, November 14, 2026 · Petrol Rs 330 · USD/PKR 276.62 · Gold Rs 411636/tola
Breaking
Soul City Holds Grand Launch Event at Prime Pine Avenue Location ECO Council of Ministers Meets in Islamabad From Sunday Supreme Court Says Time Cannot Erase Inheritance Rights World Bank Approves $300m for Rural Sindh Water and Sanitation Development Levy of Up to 10pc on Petrol and Diesel Vehicles Weather and Saud Shakeel Save First Test for Pakistan Pakistan Urges End to Attacks on Gulf States at UN Petrol Price Cut to Rs330 as Diesel Holds at Rs360 Government Speeds Groundwork for Referendum on New Provinces Mari Reports Copper and Gold Discovery in Chagai Weekly Inflation Falls 0.46pc as Fuel Cuts Reach the Basket Four Killed as Bannu Police Repel Checkpoint Attack Primary Surplus Beats IMF Target as Provincial Tax Goal Is Missed KSE-100 Recovers 500 Points on Chagai Copper Find FAA Lifts Nationwide Ground Stop After Communications Failure Disrupts US Flights USCIRF Raises Religious Freedom Concerns Over Detention of Muslim Activist Sharjeel Imam COP31 Could Open New Chapter in Pakistan–Türkiye Climate and Disaster Cooperation: Turkish Expert Mehmet Ozken Pakistani Man Dies Within 14 Hours of Deportation From US, Family Demands Answers Sindh to Move Official Vehicles to Electric Reserves Hold at $26.84 Billion as Central Bank Holdings Rise
اردو

نیویارک سٹی میں ہزاروں نرسز کی تاریخی ہڑتال

نیویارک سٹی میں ہزاروں نرسز کی تاریخی ہڑتال
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی شہر نیویارک سٹی میں تقریباً 15 ہزار نرسز نے بہتر کام کے لیے بہترین حالات مہیہ کرنے کے مطالبے پر ہڑتال شروع کردی جو شہر کی تاریخ میں نرسز کی سب سے بڑی ہڑتال قرار دی جا رہی ہے۔ 

ہڑتال پیر کی صبح اس وقت شروع ہوئی جب تین بڑے نجی اسپتالوں کی حکومتی نظام کے ساتھ معاہدے کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

نیویارک اسٹیٹ نرسنگ ایسوسی ایشن کے مطابق اسپتال انتظامیہ محفوظ اور میرٹ پر اسٹاف بھرتی کرنے، نرسوں کو ملنے والے صحت کے فوائد اور کام کی جگہ پر تشدد سے تحفظ جیسے بنیادی مسائل پر پیش رفت کرنے میں ناکام رہی۔

یونین کا الزام ہے کہ شہر کے امیر ترین اسپتال نرسوں کی ہیلتھ انشورنس میں کٹوتی کی دھمکی دے رہے ہیں۔

یونین کے مطابق اسپتال انتظامیہ ’نرس ٹو پیشنٹ‘ تناسب کے قوانین کو کمزور کرنا چاہتی ہے جو 2021ء میں کووڈ-19 کے بعد قانون کا حصہ بنے تھے۔ ان قوانین کے تحت ہر اسپتال میں اسٹافنگ کمیٹیاں اور خاص طور پر انتہائی نگہداشت یونٹس میں کم از کم ایک نرس پر دو مریضوں کی حد مقرر کی گئی تھی۔

نرسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کام کی جگہ پر تشدد میں اضافے کے باوجود انتظامیہ حفاظتی اقدامات، جیسے داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز لگانے پر آمادہ نہیں، حالیہ مہینوں میں ماؤنٹ سائنائی اور نیویارک پریسبیٹیرین اسپتالوں میں فائرنگ کے واقعات نے ان خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب نیویارک پریسبیٹیرین اسپتال نے کہا کہ وہ منصفانہ معاہدے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کو تیار ہے اور نرسز کی تنخواہوں میں نمایاں اضافے کی پیشکش بھی کی گئی ہے تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ 

ماؤنٹ سائنائی اور مونٹیفیور کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ہڑتال شدید فلو سیزن کے دوران ہو رہی ہے جب اسپتالوں پر دباؤ پہلے ہی بہت زیادہ ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سیاسی طور پر بھی یہ ہڑتال اہم سمجھی جا رہی ہے، موجودہ حالات نرسوں کو مذاکرات میں اضافی طاقت فراہم کر سکتے ہیں۔

میئر ظہران ممدانی نے ہڑتال میں شریک ہو کر کہا اپنے بیان میں کہا کہ نرسوں کی محنت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

اس ہڑتال سے نیویارک سٹی کی گورنر کیتھی ہوچول اور نئے منتخب میئر ظہران ممدانی دونوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ نرسز کے مطالبات پر واضح مؤقف اختیار کریں۔ 



a href=”https://jang.com.pk/news/1546379″>Source link

Hamza Azhar SalamEditor — Hamza Azhar Salam · Write to us with suggestions or tips
Powered by: Frontpage.dev
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com