FeaturedNewsPakistanاردو

ماحولیات کے عالمی دن پر لاہور میں میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

لاہور: انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ڈبلیو ایم آئی ڈاکٹر محسن حفیظ اور ڈائریکٹر جنرل شبعہ اصلاح آبپاشی محکمہ زراعت ملک محمد اکرم اور ڈاکٹر محمد جاوید نے ملک میں جاری موسمی تبدیلیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی کے باعث نہ صرف غیر متوقع بارشوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ زیر زمین پانی کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے جس سے زیر زمین پانی کی کمی ہوئی ہے ۔ماہرین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہماری تیاری نہ ہونے کے برابر ہے ۔ہمیں بیجوں کی نئی ورائٹی متعارف کرانے کی ضرورت ہے.

انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ ہمیں نئے بیجوں کے ساتھ پانی کی میجمنیت کرنا ہوگی جبکہ بڑے ڈیمز کے ساتھ چھوٹے ڈیمز بنانے ہوں گے اس کے لئے حکومتی سطح پر 13 جھوٹے ڈیمز بنائے جا رہے ہیں۔

Qamar Zaman Bhatti

Special Correspondent The Pakistan Daily. President Punjab Union of Journalists (PUJ).

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button