
اسلام آباد: عسکری بینک غوری ٹاؤن اسلام آباد (برانچ کوڈ 332) کے عملے کا بزرگ شہری کے ساتھ ناروا سلوک۔
تفصیلات کے مطابق، بینک کے عملے کا بزرگ شہری کی پنشن کی وصولی کے لیے بار بار بینک کے چکر لگانے پر مجبور کر دیا۔

بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ ایک ہی بینک میں موجود عملے کی ایک دوسرے سے کوآرڈینیشن بھی نہیں۔
بزرگ شہری کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں سے مجھے ذلیل کیا جارہا ہے، بار بار بینک کے چکر لگوانے کے باوجود میرا مسئلہ حل نہیں کر رہے۔
بزرگ شہری نے اسٹیٹ بینک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بینک کے عملے کے خلاف کاروائی کی جائے اور جلد سے جلد میرا مسئلہ حل کروایا جائے۔
کسٹمر کا کہنا ہے کہ بینک کو چاہیے کہ اپنے سٹاف کی تربیت کرئے اور کسٹمر کو سہولت فراہم کرئے۔