FeaturedNewsPakistanاردو

شمیم پریمیم پوٹینشل سپر لیگ کا شاندار اختتام، پوٹینشل وارئیرز نے اعزاز کے دفاع میں کامیاب، فائنل میں شمیم سٹارز کو شکست

لودھراں() شمیم پریمیم پی ایس ایل 8 کے فائنل میں پوٹینشل وارئیرز نے شمیم سٹارز کو 36 رنز سے شکست دے دی۔ پوٹینشل وارئیرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 172 رنز بنائے۔ عمیر ممتاز 52 اور ذولقرنین نے 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں شمیم سٹارز کی ٹیم 136 رنز بنا سکی۔ اس طرح پوٹینشل وارئیرز نے شمیم پریمیم پی ایس ایل 8 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ کے مین آف دی پلیئر غلام جیلانی تھے ۔ جنہوں نے اہم مقابلے میں 4 شکار کیے۔ رانا ارسلان خان، ملک حبیب کھوکھر، حافظ صدیق آرائیں، جعفر خان، چوہدری ساجد محمود اور عمران قریشی نے لیگ کے ٹاپ سکورر مبشر علی، ٹاپ باؤلر غلام جیلانی، بیسٹ وکٹ کیپر عمیر ممتاز ، پلیئر آف دی لیگ محمد سجاد، ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرفی اور انعامات تقسیم کیے۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں رانا ارسلان خان نے کہا کہ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن سپورٹ کرتے رہیں گے۔ لودھراں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ ہمارا مقصد لودھراں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے اور ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو آگے آنے کے موقع فراہم کیے جائیں ۔ اپنے بیان میں شمیم گھی انڈسٹریز کی ایم ڈی کائنات رضا نے فاتح، رنر اپ سمیت لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو مبارکباد دی۔ اختتامی تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں ، کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button