FeaturedNewsPakistanاردو

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 30 روپے لیٹر مہنگا کردیا ہے۔ مہنگائی کے مارے لوگوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل کی قیمت میں 30 روپے  فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا، اضافے کے بعد پٹرول 179 روپے 86 پیسے فی لٹر ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیں مزید قرضہ نہیں دے گا، جب تک ہم پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کرتے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت میں فروری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں، سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے،عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے۔

Raja Furqan Ahmed

Raja Furqan Ahmed is the News Editor of The Pakistan Daily.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button