
جہانگیر خان ترین نے پنجاب میں ہونیوالے صوبائی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے. جہانگیر خان ترین کسی بھی سیاسی جماعت سے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے بلکہ جہانگیر خان ترین نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں اپنے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے
جہانگیر خان ترین لودھراں میں آزاد حیثیت میں امیدوار سامنے لائیں گے اور آجکل میں اپنے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے لودھراں میں 5 صوبائی حلقے ہیں حلقہ پی پی 224 ، حلقہ پی پی 225 ، حلقہ پی پی 226 حلقہ پی پی 227 اور حلقہ پی پی 228 ان پانچوں صوبائی حلقوں سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی جہانگیر خان ترین کی طرف سے ہوں گے اور باضابطہ طور پر جہانگیر خان ترین انہیں سپورٹ بھی کریں گے اور کیمپین بھی کریں گے ۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں صوبائی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے جسکی پولنگ 30 اپریل کو ہو گی اور امیدوار 12 سے 14 مارچ تک متعلقہ الیکشن کمیشن آفس میں اپنی درخواستیں جمع کروائیں گے
اس بار لودھراں میں سیاست ایک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے کیونکہ ایک دھڑا پاکستان تحریک انصاف کا ہے دوسرا دھڑا شہید کانجو گروپ عبدالرحمن خان کانجو کا ہے جو اس وقت مسلم ن لیگ کی جانب سے ملتان ڈویژن کے ضلعی صدر اور وفاقی وزیر بھی ہیں
ذرائع یہ بھی بتا رہے کہ اس بار شہید کانجو گروپ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے گا ۔ تین دھڑے بہت مضبوط دیکھائی دے رہے ہیں الیکشن ہونے کے بعد 30 اپریل کو دیکھائی دے گا کہ جیت کا سہرا کس پارٹی کے سر سجتا ہے