
لودھراں: جہانگیر ترین سے انکی لاہور رہائش گاہ پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر پرنس عمر احمد ذئی، ممبر پی آئی سی نعمان خان، حارث رحمان پرنسپل سیکرٹری ٹو چیئرمین سینیٹ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ علاؤہ ازیں جہانگیر ترین لودھراں پہنچے جہاں انہوں نے چک نمبر 235 ڈبلیو بی دنیا پور میں چوہدری غضنفر وڑائچ نمبردار کے بیٹے اور بھتیجے کی شادی کی تقریب میں شرکت ، شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری زوار حسین وڑائچ ، سابق ایم این اے غلام قاسم ملیزئی، سابق ایم پی اے جہانگیر سلطان بھٹہ، ملک ممتاز محمد خان جوئیہ،رانا ارسلان خان ، حافظ صدیق آرائیں و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔بعد ازاں جہانگیر ترین یونین کونسل قریشی والا پہنچے جہاں انہوں نے ترین گروپ کے رہنما یوسف رضا ہاشمی کے بھائی فخر رضا ہاشمی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے نذیر احمد خان بلوچ ، سردار ارشاد عباس گھلو، شیخ منور ندیم، حاجی راؤ محمد عمران ، ارسلان نواز بھٹہ، چوہدری نثار احمد ودیگر رہنما بھی ہمراہ تھے